مریم نواز کی جعلی ویڈیوز بنانیوالا شخص گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جعلی ویڈیو ز شیئر کرنے والے ملزم فیاض الدین کو گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق فیاض الدین کو پشاور سے گرفتار کیا گیا اور ملزم فیاض الدین کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جس کے بعد ملزم کو 7 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف مہم چلائی تھی اور مریم نواز کی نازیبا جعلی ویڈیوز جاری کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں