بلوچستان میں نہروں کی بھل صفائی کا کام جلد مکمل ہونے کا امکان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کی نہروں کی بھل صفائی اور مرمت کا کام چار سے پانچ روز میں مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد دریائے سندھ سے بلوچستان کو پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی،ارسا میں بلوچستان کے ممبر عبدالحمید کا کہنا ہے کہ گذشتہ تیس برسوں کے ریکارڈ کے مطابق سندھ نے ہر سال اوسط بلوچستان کا 32فیصد پانی چوری کیا ہے ۔،نجی ٹی وی سے بات چیت میں ارسا میں بلوچستان کے ممبر عبدالحمید نے بتایا کہ بلوچستان کی نہریں مرمت اور بھل صفائی کیلئے ہر سال 35روز کیلئے بند کی جاتی ہیں بھل صفائی اور مرمت کا کا م مکمل ہونے والا ہے جس کے بعد دریائے سندھ سے بلوچستان کے نہری علاقوں کو پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی ۔عبداالحمید نے بتایا کہ ارسا کی جانب سے بلوچستان کو اس کے کوٹے کا پورا پانی دیا جاتا ہے لیکن سندھ کی جانب سے بلوچستان کو کبھی بھی پورا پانی نہیں دیا گیا ہر سال مئی اور جون کے مہینوں میں بلوچستان کا تقریبا 40سے 45فیصد پانی چوری کرلیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیس سالہ ریکارڈ کے مطابق سندھ نے بلوچستان کا اوسط ہرسال 32فیصد پانی چوری کیا ہے اس مسلے کے حل کیلئے بلوچستان حکومت سندھ سے رابطے میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں