بھارتی فوٹو گرافر ایک بار پھر پلٹزرایوارڈ جیتنے میں کامیاب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوٹو گرافر ایک بار پھر پلٹزرایوارڈ جیتنے میں کامیاب۔ دانش صدیقی کو بھارت میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی کوریج کے لیے پلٹزر دیا گیا۔ فیچر فوٹوگرافی کا ایوارڈ فوٹوگرافرز کے نام رہاجس میں بھارت سے تعلق رکھنے والے مرحوم دانش صدیقی بھی شامل ہیں۔ دانش صدیقی گزشتہ برس جولائی میں افغانستان میں جنگ کی کوریج کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔ انہیں بھارت میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی کوریج کے لیے پلٹزر دیا گیا۔ دانش صدیقی کے علاوہ ایوارڈ جیتنے والے بھارتی شہریوں میں رائٹرز کے فوٹوگرافرز میں عدنان عابدی، ثنا ارشاد مٹو اور امت دیو بھی شامل ہیں جب کہ خاتون فوٹوگرافرز بھارت کے زیرِانتظام کشمیر سے تعلق رکھتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں