کون سی جمہوریت ہے جو بغیر اپوزیشن لیڈر کے چل رہی ہے، فہمیدہ مرزا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ یہ ایوان اپوزیشن لیڈر کے بغیر نامکمل ہے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کرنے کے بعد ایوان کی کارروائی چلائی جائے تاکہ اپوزیشن اپنا کردار ادا کر سکے جب تک اپوزیشن لیڈر کا انتخاب نہیں ہوتا تب تک اجلاس سے واک آو¿ٹ کر رہے ہیں اس پر جی ڈی اے کے اراکین اسمبلی واک آو¿ٹ کر کے چلے گئے قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا جی ڈی اے کی رکن اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا کہ یہ کون سی جمہوریت ہے کہ جو بغیر اپوزیشن لیڈر کے چل رہی ہے پہلے اپوزیشن لیڈر بنایا جائے پھر۔ ہاو¿س کی کاروائی چلائی جائے اگر کچھ ملک کے مفاد میں ہو گا ہم اس کو سپورٹ کریں گے مرضی سے وزراتیں تقسیم کر لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کو پانی کا حصہ نہیں مل رہا ہے وہاں بچے اور جانور پیاسے مر رہے ہیں چاول کی فصل کی کاشت کا وقت ہے لیکن پانی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں بد ترین لوڈ شیڈنگ چل رہی ہے ملک بد ترین حالات سے گزر رہا ہے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اگر ہم نے یہ باتیں نہ کیں تو یہ پارلیمنٹ غیر موثر ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ جب تک اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا جاتا تب تک ہم ایوان سے واک آو¿ٹ کر رہے ہیں اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمارے پاس اپوزیشن لیڈر کے لیے درخواستیں آئی ہے تین لوگ اس دوڑ میں ہیں جس ممبر کے ساتھ اپوزیشن کے لوگ زیادہ ہوں گے وہ اپوزیشن لیڈر ہو گا جی ڈی اے کے اراکین اسمبلی واک آو¿ٹ کر کے ایوان سے چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں