لندن میں وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات

لندن (انتخاب نیوز) لندن میں وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں نواز شریف نے وزیر اعظم بننے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، ایاز صادق، رانا ثناءاللہ، خواجہ سعد رفیق و دیگر بھی موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کا اہم ایجنڈا ملکی معیشت سے متعلق ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئندہ ہونے والے الیکشن کے حوالے سے کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں