عوام وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں پر عمل کریں، وزیر اعظم نیوزی لینڈ

ویلنگٹن: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں تقریبا تمام ممالک متاثر ہوئے ہیں؛ عالمی وبا سے اب تک دو لاکھ سے زائد افراد اپنی جان کی بازی ہار چکےہیں جبکہ 35لاکھ سے زائد افراد اس موذی مرض کا شکار ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ عالمی صحت ادارے نے ملکوں کو لاک ڈاؤن کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ نیوزی لینڈ میں نئے کیسز نہ ہونے کے باوجود نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن نے عوام کو کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں پر عمل کرنے کی ہدایت کردی۔نیوزی لینڈ میں ایک مہینے سے زیادہ کے عرصے تک سکول، شاپنگ مالز، ریستوران اور کھیل کے میدان بند رہنے کے بعد گذشتہ منگل کو لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں