ابوظہبی سے اسلام آباد آئے 104 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

ابوظہبی : ابوظہبی سے اسلام آباد پہنچنے والی فلائٹ کے 104 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی 28 اپریل کو پاکستان پہنچنے والی فلائٹ سے 204 مسافروں کے ٹیسٹ کئے گئے تھے۔اپریل کو ابوظہبی سے اسلام آباد پہنچنے والی فلائٹ کے 104 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، فلائٹ میں 209 مسافر پاکستان پہنچے تھے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کے مطابق فلائٹ کے تمام مسافروں کو فاطمہ جناح یونیورسٹی کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا تمام مسافروں کے سیمپلز این آئی ایچ بھیجے گئے تھے ۔پیر کے روز ملنے والی رپورٹس کے مطابق 104 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے تمام مسافروں کو دوبارہ فاطمہ جناح یونیورسٹی کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں