کوئٹہ میں 12 سے 16 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ، صارفین پریشان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) اندرون بلوچستان کے بعد اب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی بارہ سے سولہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے صارفین کا جینا محال کردیا کرانی فیڈر کے علاقوں جناح کالونی رئیسانی روڈ ،سبزل روڈ ،قمبرانی روڈ اور گردونواح کے علاقوں میں سولہ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے صارفین کو مشکلات کا شکار کردیا کیسکو کرانی اور مرکزی شکایت سیل کا نمبر مصروف رکھ کرکیسکو حکام اپنی زمہ داریوں سے بری الزمہ ہوجاتے ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف وفاقی وزیر پانی وبجلی وزیر اعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو ،کیسکو چیف اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا یے کہ کرانی فیڈر کے علاقوں میں جان بوجھ کر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے تاکہ شہری شدید گرمی میں ذہبی کرب کا شکار نہ ہو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیاگیا تو گرمی کے ستائے شہری سڑک بلاک کرنے سیمت انتہائی سخت اقدام پر مجبور ہونگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں