کوٹری میں مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، خاتون سمیت 15افراد جاں بحق

کوٹری (انتخاب نیوز) انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ،خاتون سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے، وین دادو سے حیدرآباد آ رہی تھی جبکہ ٹرک سیہون کی جانب جا رہا تھا ،حادثے کے دوران جاں بحق ہونے والے 12افراد کی شناخت الطاف ولد محمد شہزاد، شفیع محمد ولد محمد اقبال، ساجد ولد محمد خان، عاشق علی ولد کندل کلھوڑو، معشوق ولد جاڑو کلھوڑو، پٹان وسطڑو، آصف ولد محمد پریل کلھوڑو، سعید ولد شہزاد، معشوق سولنگی، صفر ولد نظر محمد، احسان ولد رکیل، شکیل ولد محمد بادل کے ناموں سے ہوئی، دیگر لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں