سوتیلے بیٹے نے چھری کے وار کرکے ماں کو قتل کرڈالا

کراچی (انتخاب نیوز) ملیر سعودآباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں سوتیلے بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کرڈالا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا،مقتولہ 40 سالہ عذرا زوجہ کامران کی لاش جناح اسپتال لائی گئی،عذرا نے کامران سے دوسری شادی کی تھی، بتایا جاتا ہے کہ آج مقتولہ عذرا کے چھوٹے بیٹے کی سالگرہ تھی اور اس نے اپنے سوتیلے بیٹے زین کو کیک لانے کیلئے پیسے دیئے جس نے کیک کی بجائے چھری لاکر سوتیلی ماں کو قتل کردیا، پولیس نے زین کو گرفتار کرلیا، مقتولہ کے شوہر کامران نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا زین گھر میں آئے روزجھگڑا کیا کرتا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں