سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (انتخاب نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے پشاور کور کمانڈر سے متعلق سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات کو انتہائی نامناسب قرار دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور کور پاکستان آرمی کی ایک ممتاز فارمیشن ہے، اس اہم کورکی قیادت ہمیشہ بہترین پروفیشنل ہاتھوں میں سونپی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پشاور کور کمانڈر سے متعلق اہم اور سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں، سینئر قومی سیاسی قیادت سے توقع ہے کہ وہ ادارے کیخلاف متنازع بیانات سے اجتناب کرے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پشاور کور دو دہائیوں سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے۔ افواج کے سپاہی اور افسران وطن کی خود مختاری اور سا لمیت کی حفاظت جان ہتھیلی پر رکھ کرکر رہے ہیں، ایسے بیانات سپاہ اور قیادت کے مورال اور وقار پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں