کوئٹہ، اسکول کی سوزوکی اور گاڑی میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، خواتین اساتذہ سمیت 5 افراد زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی کسٹم کے قریب زرعی یونیورسٹی کے سامنے ہائی سکول سوزوکی اور گاڑی میں تصادم، ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اساتذہ سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ہیں، اہلیان علاقہ کے مطابق حادثہ زرعی یونیورسٹی کے سامنے ڈائریکٹ کٹ کی وجہ سے گاڑیوں کی سڑک کراس کرنے کے باعث پیش آیا، حکومت اور نیشنل ہائی وے (این ایچ اے) حکام فوری طوری پر مذکورہ جگہ پر (یوٹرن شیپ) کٹ بنوائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا تدارک کیا جاسکے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز زرعی کالج کے سامنے تیز 2گاڑیوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق جبکہ گرلز ہائی سکول خواتین اساتذہ سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اہلیان زرعی (کالونی یونیورسٹی)کے مطابق زرعی یونیورسٹی کے سامنے کٹ پر خواتین اساتذہ کو لے جانے والی سوزوکی کو مین روڈ پر تیز رفتاری گاڑی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں گاڑی ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سوزوکی وین میں خواتین مس پروین، مس فرحت، مس صائمہ سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طو رپر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔ اہلیان علاقہ کے مطابق یونیورسٹی گیٹ کے سامنے غیر ضروری کٹ کی وجہ سے آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہورہے ہیں اس سے قبل بھی مذکورہ ہی کٹ پر ٹریفک حادثات رونما ہوچکے ہیں اس لئے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ جگہ پر مناسب کٹ (Uturn Shap) بنایا جائے تاکہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں