خود کمانا و کھانا عمران خان کی فطرت میں شامل نہیں، ایان علی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستانی ماڈل گرل ایان علی نے تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کو اپنے اوپر تنقید پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دو عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے، پہلی میرے نام پر TRP کمانا (کیونکہ خود کمانا و کھانا آپ کی فطرت نہیں)دوسری جھوٹ بولنا(کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا نہیں)۔ ٹوئٹر پر جاری تفصیلی بیان میں ایان علی نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سال وزیر اعظم رہے، پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لیے بغیر آپ کی تقریر و خبر نہیں بنتی، جیسے پہلے نہیں بنتی تھی۔آج بھی آپ کو میری ضرورت ہے متعلقہ رہنے کے لیے،یہ آپ کے اقتدار کی فرد جرم ہے،اپنا کیا کرایا کچھ ہوتا تو بیان کر لیتے، آخیر عمر میں میرے نام پر جھوٹ تو نہ بولتے،آپ چار سال وزیر اعظم رہے، میں اس دوران بھی جھوٹے مقدمات سے بری ہوئی کیونکہ میں سچی آپ جھوٹے تھے اور ہیں ،ایان علی نے مزید کہا کہ جھوٹ کے کوئی پاﺅں نہیں ہوتے جیسے آپ کے اس جھوٹ کے کہ میرے کیس کے تفتیشی افسر کا قتل ہوامیرے کیس میں تفتیشی افسر ایک انسپکٹر سلیم تھے پہلے دن سے آج تک زندہ ہیں ہٹے کٹے ہیں اور اپنے ڈیپارٹمنٹ سے انعام لے رہے ہیں مجھ پر جھوٹی کیس ڈالنے کے ہر کورٹ ڈوکیومنٹ پر ان کا نام ہے۔ان سمیت ہر شخص جو کورٹ ڈوکیومنٹس میں ہے زندہ ہے ۔ایان علی نے کہا کہ آپ شاید اپنی تھرڈ ڈویژن یا نشہ کی وجہ سے پڑھ نہیں سکتے اس لیے الف لیلا کی کھانیاں سناتے ہیںجن کا قتل ہوا ان کا نام انسپکٹر اعجاز تھا (اللہ مغفرت کرے) دور دور تک میرے کیس سے تعلق نہ تھا،یہ ہائی کورٹ میں ثابت ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں