دشت میں ہزارہ قوم کی زمینوں کو لینڈ مافیا سے واگزار کرایا جائے، پی پی رہنماکوئٹہ

(انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید داد آغا نے کہا ہے کہ مستونگ کے علاقے دشت میں ہزارہ قوم کی زمینوں کو واگزار نہیں کرایا جارہا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو پھر ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کے تمام تر ذمہ داری تحصیلدارنائب تحصیلدار اور متعلقہ حکام پر عائد ہو گی ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ مستونگ کے علاقے دشت میں سینکڑوں ایکڑ کے حساب سے زمینیں ہے گزشتہ کئی سالوں سے لینڈ مافیا اور متعلقہ انتظامیہ ان پر قبضہ جما کر بیٹھے ہوئے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں کئی بار وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان کو اس معاملے سے آگاہ کیا ہے مگر اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے اور ایک بار پھر لینڈ مافیا مقامی انتظامیہ لینڈ مافیا ز کی سرپرستی میں ہزارہ قوم کی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں آج ان تمام متعلقہ حکام کو اگاہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اگر ایسا نہ ہوا تو ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں