بی آئی ایس پی سینٹر بھاگ میں غریبوں کو لوٹا جارہا ہے، بی ایس او

بھاگ (انتخاب نیوز) بی ایس اوبھاگ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ بھاگ شہر میں احساس پروگرام بی آئی ایس پی احساس سینٹرز والوں کی چاندنی ہوگئی ہے جوکہ غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں احساس پروگرام بی آئی ایس پی بھاگ شہر میں کٹوتی کا سلسلہ رک نہ سکا غریب لوگ شکایاتیں اور فریاد کرکرکے تھک گئے ہیں لیکن نوٹس لینے والا کوئی نہیں اگر احساس پروگرام بی آئی ایس پی کے کرپشن اور کٹوتی کا سلسلہ نہ رکا تو ہم آئندہ کے لائحہ عمل میں سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائینگے بھاگ شہر میں احساس پروگرام کی امدادی رقم کی تقسیم کا عمل غریبوں کیلئے وبال جان بن گیا ہے احساس پروگرام کی تقسیم میں احساس سینٹرز بھاگ شہر میں احساس کفالت سینٹر میں بی آئی ایس پی اور احساس مستحقین سے پانچ سو لیکر ایک ہزار تک کی کٹوتی کی جارہی ہے آفیسران اور احساس کفالت سینٹرز انتظامیہ کی گٹھ جوڑ اور ملی بھگت سے کٹوتی کا سلسلہ رک نہ سکا بھاگ شہر میں احساس کفالت سنٹر والوں نے لوٹ کا کاروبار شروع کر دیا ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں وہ سرعام بغیر کسی خوف وخطر کے فی کس مستحقین سے 0 100ہزار رو پے تک سے کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ احساس کفالت سینٹرز والوں نے بڑی دیدہ دلیری کیساتھ سرعام رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے جوکہ مستحقین کیساتھ زبردست ظلم وذیادتی ہے ہر مستحقین سے کٹوتی کی جارہی ہے یہ سب احساس کفالت پروگرام اور بی آئی ایس پی کے آفیسران کی ایما اور رضا مندی سے ہورہاہے بھاگ شہر میں احساس کفالت پروگرام اور بی آئی ایس پی میں کوئی شفافیت نہیں ہے احساس کفالت پروگرام کے آفیسران کیلئے چاندی ہوگیا ہے حالانکہ اس کٹوتی کے بارے میں تمام بالا آفیسران اور بھی مستحقین سمیت سیاسی،سماجی شخصیات نے بھی شکایا ت کی ہیں اور ان کے کرپشن کی باقاعدہ اطلاع بھی دی ہے کہ اس حوالے سے مستحقین نے ہرطبقہ فکر کے لوگوں سے شکایات کے انبار لگائے ہیں ایک طرف مہنگائی نے غریب طبقہ کی کمر توڑ دی ہے تو دوسری جانب احساس کفالت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریٹیلرز کی من مانیوں نے غریب طبقہ کو پریشانی سے دوچار کیا ہے احساس کفالت سینٹرز میں مستحقین کو مختلف حوالے سے ذہنی مریض بنادیا گیا ہے پہلے مستحقین کو کہاجاتاہے کہ آپ کے رقم سے کٹوتی کی جائے گی اگر مستحقین نے ہاں کہا تو انگوٹھا لگادینگے اگر کسی نے پیسے دینے سے انکار کردیا تو اس کو کہاجاتا ہے کہ آپ کا انگوٹھا ڈیوائز نہیں اٹھارہاہے انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ بھی اطلاعات ہیں بھاگ شہر احساس کفالت سینٹرز میں پہلے انگوٹھا لگواکر بعد میں مستحقین کو کہاجاتاہے کہ آپ کے پیسے نہیں آئے ہیں انگوٹھا لگوانے کے بعد وہ پیسے احساس کفالت سینٹرز والے اور آفیسران آپس میں ملی بھگت سے کرپشن کرتے ہوئے ہڑپ کرجاتے ہیں حالانکہ غریب خواتین اور مرد پریشان ہوکرہرکسی سے فریاد کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ احساس کفالت سینٹرز والے اور آفیسران کس حوالے سے کٹوتی کررہے ہیں اور اپنے فریاد ہرکسی کو بتاتے ہیں کہ کوئی ہمارے لیئے آواز بلند کریں مستحقین نے بھاگ شہر میں احساس کفالت سینٹرز اور بی آئی ایس پی ٹیم پر کئی سوالات اٹھائے اور سیاسی سماجی لوگوں کے پاس اپنی فریاد لیکر احساس پروگرام سینٹرزاوربی آئی ایس پی پروگرام کے کرپشن پر آواز بلند کرنے کی بھرپور استدعا کی انہوں نے احساس کفالت پروگرام اوربی آئی ایس پی کے چئیرپرسن شاہ زیہ مری،وزیراعلی بلوچستان،گورنر بلوچستان،ڈائریکٹراحساس کفالت پروگرام بی آئی ایس پی بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان،کمشنر نصیر آباد،ڈپٹی کمشنر کچھی سے پرزور مطالبہ کیاکہ بھاگ شہر میں احساس کفالت سینٹرز اور بی آئی ایس پی پروگرام میں کرپشن کا فوری نوٹس لیکر انکوائری کی جائے اور مستحقین کو مزید پریشانیوں سے نجات دلائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں