عمران خان نے اپنی شکست دیکھ کر پیٹرول پر غیر قانونی سبسڈی دی, مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہیکہ عمران خان نے اپنی شکست دیکھ کر پیٹرول پر غیر قانونی سبسڈی دی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ حکومت چھوڑکرگئے توایک ڈالر 189 روپے کا تھا، آج مہنگائی جس نہج پر ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط عمران خان کرکے گئے، جب آپ کوپتا چل گیا کہ آپ کوشکست ہورہی ہیتوآپ نے پیٹرول پر غیرقانونی سبسڈی دی، عمران خان نے غیرقانونی سبسڈی دیکر عوام کے ساتھ دھوکا کیا۔
وزیر اطلاعات کاکہناتھاکہ ہم عمران خان کی معاشی تباہ کاریوں سے عوام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، موجودہ مہنگائی کیاعمال نامے دراصل عمران خان کی وجہ سے ہیں، وہ اپنی نااہلی کا سوال چارہفتے پرانی حکومت سے کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں پر انگلی اٹھانے والے اپنے جلسوں میں شرکت کے لیے کس حیثیت سے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں