کیسکوکی غیر قانونی کنکشنزکیخلاف کارروائی، بجلی چوری پر تین افراد بھی گرفتار

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے مختلف سرکلزمیں غیرقانونی برقی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔اس سلسلے میں کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ اور لورلائی سرکل کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔کارروائی کے دوران کیسکوبروری سب ڈویڑن کوئٹہ کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ خروٹ آباد پولیس کی مدد سے نواحی علاقہ خروٹ آباد میں بجلی چوروں کیخلاف مشترکہ کاروائی کی۔ کاروائی کے دوران تین بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا گیا جنھیں بعد ازاں 3لاکھ روپے ج±رمانہ کی مد میں ادائیگی کے بعد رہا کر دیا گیا اسکے علاوہ کچلاک سب ڈویڑن نے کاروائی کے دوران 3غیر قانونی ٹرانسفارمرز اتار کر قبضے میں لیے گئے۔ اسی طرح کیسکولورلائی سرکل لورلائی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 5غیر قانونی ٹرانسفارمرزا± تارکر قبضے میں لئے گئے جبکہ بلوں کی عدم ادائیگی پر8زرعی ٹیوب ویل اور کرش پلانٹ کےکنکشنز منقطع کر دیئے گئے۔ واضح رہے کہ کیسکوکی ٹیمیں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں غیر قانونی اور نادہندگان کے برقی کنکشنزکیخلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے لہٰذا تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بل فوراجمع کرادیں اوربجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجتناب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں