ارتغرل غازی کے بعد وزیراعظم کی خواہش کیا ہے؟

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ارتغرل غازی کے بعد وزیراعظم کی خواہش بتا دی۔ پیر کو سینیٹر فیصل جاویدنے بتایاکہ ارتغرل غازی کے بعد وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ”یونس امرہ“پاکستان میں دکھائی جائے۔انہوں نے کہاکہ یونس امرہ ایک مسلم درویش کی کہانی ہے جس نے خود کو اللہ کیلئے وقف کیا،محمد بوزداغ کی یہ تخلیق بھی لاجواب ہے۔ انہوں نے کہاکہ یونس امرہ کو تیرہویں صدی عیسوی کی عظیم شخصیت مولانا جلال الدین رومی کے فلسفہ و کلام پر عبور حاصل تھا۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ یہ ڈرامہ سیریل نفاست و باریک بینی سے کی گئی تخلیقات کا بہترین نمونہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں