افغانستان، مسجد کے باہر دستی بم دھماکہ، 20 شہری زخمی

کابل: افغانستان میں ایک مسجد کے باہر دستی بم دھماکے کے نتیجے میں بیس شہری زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دستی بم دھماکہ صوبہ پکتیکا کے ضلع خیرکوٹ کے گاؤں محمد حسن کی مقامی مسجد کے باہر اس وقت ہوا جب شہری نماز کی ادائیگی کے لئے آ رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 20 شہری زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے دھماکے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں