اسٹیٹ بنک کا عید الفطر کے موقع پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی:سٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے اس سال عید الفطر کے موقع پر نئے نوٹ عوا م کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا حکم نامہ تمام متعلقہ عہدیداروں تک پہنچا دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں بتایا گیاہے کہ بینک کی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلا? کو روکنے کیلئے متعد د اقدامات اٹھائے گئے ہیں، کوروناوائرس پر بنائی گئی بینک کی کمیٹی جس کی سربراہی ڈی جی بینکنگ اینڈ ایف ایم آر آئی کر رہے ہیں، ان کی زیر صدارت کمیٹی کا29 اپریل 2020 بیس کو اجلاس جس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ اس سال عام عوام کو نئے نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے، تمام چیف منیجر ز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یہ معلومات تمام متعلقہ حکام تک پہنچا دیں۔#

اپنا تبصرہ بھیجیں