بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد پر کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، اپوزیشن لیڈر

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علماءاسلام کے پارلیمانی لیڈر وبلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بلوچستان میں تحریک عدم اعتمادپر ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا دیکھا جائے گا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والے اپنی گنتی کیسے پوری کرتے ہیں، مرکزی قیادت کی جانب سے ہمیں کوئی ہدایات نہیں دیں گئیں، مرکزی قیادت اس حوالے سے ہماری رائے ضرورلے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہاکہ بلوچستان میں تحریک عدم اعتمادپر ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ہم جہاں تھے وہیں ہیں۔ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہاکہ دیکھا جائے گا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والے اپنی گنتی کیسے پوری کرتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ٹی وی پر دیکھ کر علم ہواملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاکہ مرکزی قیادت کی جانب سے ہمیں کوئی ہدایات نہیں دیں گئیں مرکزی قیادت اس حوالے سے ہماری رائے ضرورلے گی۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ہم اپنی مرکزی قیادت زمینی حقائق سے ضرور آگاہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں