اوتھل، پولیس کی کارروائیاں، 6افراد گرفتار

اوتھل (انتخاب نیوز) اوتھل پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں ایک ڈکیتی کے کیس میں ملوث ملزم بھی شامل ہے۔ ملزمان سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں، گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات متوقع۔ ایس ایس پی لسبیلہ کی سخت ہدایت پر ڈی ایس پی اوتھل عابد علی جدون اور ایس ایچ او اوتھل محمد امین ساسولی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا رمضان المبارک میں زرعونی مسجد اوتھل کے اندر سے چوری ہونے والی سپر اسٹار موٹرسائیکل نمبرKMA-9015بیلہ سے برآمد کرکے ملزم سیف اللہ ولد محمد عمر قوم شیخ سکنہ کاٹھوڑ بیلہ کو گرفتار کر لیا جبکہ 29اپریل 2022کو موچی محلہ اوتھل سے چوری ہونے والی یونیک موٹرسائیکل نمبر KIF-3401برآمد کرکے دو ملزمان خیر محمد اور محمد علی کو گرفتار کرلیا اور ڈکیتی کے کیس میں مفرور ملزم خان آغا ولد خدائیداد قوم خلجی سکنہ منگو پیر کراچی حال حب کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ایک اور کاروائی میں اوتھل کے نواحی علاقے وایارو سے Kالیکٹر کی تاریں چوری کرنے والے ملزمان سجاد اور انور کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تانبے کی تاریں برآمد کرلی جن کی مالیت 72000بتائی جاتی ہے، پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں