وزیر اعظم شہباز شریف کی سی پیک کو تین ملکوں کے در میان توسیع دینے کی تجویز

کراچی (انتخاب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے چین، پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو ‘تین ملکوں ‘ چین، پاکستان اور ترکی کے درمیان توسیع دینے کی تجویز دے دی تاکہ تینوں ملک اس کے صلاحیت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس کارویٹ بحری جہاز ’پی این ایس بدر‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بحری جہاز ترکی کے ’ایم ایس اسفات‘ کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ہے، شہباز شریف اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، سی پیک منصوبہ علاقائی روابط کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہے اور گوادر اس کا مرکز بن رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم میری ٹائم انفرااسٹرکچر کی ترقی کا یقین دلاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں سی پیک کو تین ممالک تک وسعت دینے کی تجویز دینا چاہتا ہوں، ہم اس کے وسیع پوٹینشل کا فائدہ اپنے ممالک کو پہنچاتے ہیں۔ اس موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں ترکی کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک اپنی مہارت کا اشتراک پاکستان کے دفاعی شعبے کے ساتھ کرنا چاہتا ہے، ملجم منصوبہ اس کی ایک مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی اسٹریٹجک لوکیشن پر واقع ہے اور ترکی کے عوام پاکستان اور ان کے لوگوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں