شیری رحمن کا فوری طور پرپارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے پارلیمنٹ کا اجلاس فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ مشکل وقت میں قوم پارلیمان کی طرف دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں کا اجلاس آن لائن ہو یا کسی بھی عمارت میں ہو، لیکن ضرور ہونا چاہیے۔شیری رحمن نے کہا کہ اس وقت ملک کو لیڈرشپ کی ضرورت ہے، پارلیمان کا کام کبھی نہیں رکتا، خاص طور پر اس قسم کی ایمرجنسی میں۔انہوں نے کہ سماجی دوری اختیار کریں اور رولز بنائیں، اپنا کام ہم نہیں روک سکتے، تمام فیصلے پارلیمان میں ہونے چاہئیں۔
Load/Hide Comments