پیشی کے بعد لگتا ہے شہباز شریف کا پرچہ درست نہیں ہوا،شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے، حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے،عوام نے شہباز شریف کو لیپ ٹاپ میں دیکھا ہے اس سے باہر نہیں،شہباز شریف نے مشکل وقت میں بھی کورونا کی بجائے اپنی ذات پر توجہ رکھی،پیشی کے بعد لگتا ہے شہباز شریف کا پرچہ درست نہیں ہوا،سوالوں کا جواب نہیں دے سکے، پریس کانفرنس اورغصہ دکھانے سے کچھ نہیں ہوگا، جواب دیناہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ شہباز شریف کی نیب میں پیشی کے بعد ن لیگ کے لوگوں میں غصہ پایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے،حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے شہباز شریف کو لیپ ٹاپ میں دیکھا ہے اس سے باہر نہیں،اقتدار ن لیگ کی سوچ کا ہمیشہ محور رہا ہے۔وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ ن لیگ کے دور میں نیب کو ہمیشہ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا،ہمارے دور میں نیب ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے۔وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ عمران خا ن نے اداروں کو افراد کی بجائے قانون کے ماتحت کیا،شہباز شریف نے مشکل وقت میں بھی کورونا کی بجائے اپنی ذات پر توجہ رکھی۔ انہوں نے کہاکہ پیشی کے بعد لگتا ہے شہباز شریف کا پرچہ درست نہیں ہوا،سوالوں کا جواب نہیں دے سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف ماضی میں نیب کوسیاسی انتقام کیلئے استعمال کرتے تھے، پسندکا چیئرمین لگایا گیا مگرنیب کے قوانین تبدیل نہیں کئے، ن لیگ نے قوانین اس لئے تبدیل نہیں کیے کیونکہ نیت ٹھیک نہ تھی۔انہوں نے کہا کہ آپ پرکیسزکرمنل نوعیت کے ہیں،آپ انہیں سیاسی بناناچاہتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پریس کانفرنس اورغصہ دکھانے سے کچھ نہیں ہوگا، جواب دیناہوگا، آپ نے جوابات کے ذریعے قانون کو مطمئن کرناہوگا، ن لیگی قیادت اس وقت بھی ذاتی مسائل کاہی ذکر کررہی ہے اور ن لیگ نے ہمیشہ ملکی وسائل کوذاتی مفادکیلئے استعمال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں