پنجگور، مختلف موبائل کمپنیوں کا ڈیٹا نیٹ سروس بند، صارفین پریشان
پنجگور : پنجگور میں ایک مرتبہ پھر موبائل ڈیٹا بند ہونے سے مختلف موبائل کمپنیوں کے ڈیٹا نیٹ سروس بند ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق پنجگور میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون ڈیٹا بند کر دیئے گئے ہیں جس سے مختلف کمپنیوں یوفون زونگ جیز کے نیٹ سروس بند ہو گئے ہیں دوسری جانب پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل نیٹ کا بھی یہی حال ہے 40 سالہ پرانے زیر زمین کھیبل ناکارہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کے نیٹ کام نہیں کرتا جبکہ پی ٹی سی ایل کا نیٹ صرف چند مخصوص علاقوں تک محدود ہے اور پنجگور کے 90 فیصد ابادی پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک سے محروم ہے پنجگور کے مختلف علاقوں میں روڈ کے کام کے دوران پی ٹی سی ایل کے جوکیبل متاثر ہو گئے تھے جس کی وجہ سے خداباداں سراوان تسپ گرمکان وشبود اور چتکان کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں فونز ڈیڈ ہوگئے ہیں پی ٹی سی ایل کی عدمِ توجہی کی وجہ سے تا حال خراب ہیں جبکہ پنجگور میں نیٹ سروس بند ہونے سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم نیٹ سروس کی بندش کی فوری طور پر وجوہات معلوم نہ ہوسکے۔


