نور جہاں بلوچ کی رہائی پیر کے روز متوقع،کمیشنر مکران

تربت (نمائندہ انتخاب) کمشنر مکران نے کہاکہ وہ نورجان کی رہائی کے لیے حکام سے بات کررہے ہیں امکان ہے کہ پیر تک انہیں رہا کیا جائے گا جبکہ حبیبہ پیرجان کو کراچی کیا گیا اور سندھ حکومت نے ابھی تک اس بارے میں ہمیں کوئی معلومات نہیں دی ہیں اور نہ ہی اس کی وجوہات سے آگاہ کیا گیاہے البتہ چیف سیکرٹری بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے زریعے بلوچستان حکومت کا سندھ حکومت سے رابطہ ہے کل تک امکان ہے،انہوں نے آل پارٹیز کیچ اور انجمن تاجران سے احتجاج ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے لوکل آبادی کو تکلیف اور مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں