انڈونیشیا میں مزید 395 افراد متاثر، 19 اموات بھی سامنے آگئیں

جکارتا: جنوب مشرقی ایشیائی ملک انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے مزید 395 افراد متاثر جبکہ 19 ہلاک ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کے عہدیدار اچمد یوریانتو کا کہنا تھا کہ نئے کیسز کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد 11 ہزار 587 ہوگئی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کورونا وائرس سے 19 نئی اموات بھی ہوئی جس سے یہ تعداد 864 تک پہنچ گئی۔مزید انہوں نے بتایا کہ اب تک 86 ہزار سے زائد لوگوں کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ 1954 افراد صحتیاب ہوئے ہیں
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 486 ہوگئی۔ سندھ میں 137، پنجاب میں 136، خیبر پختونخوا میں 185، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 21 اور اسلام آباد میں 4 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں