شیرانی جنگل آگ پر افسوس ہے، پی ڈی ایم اے کو اربوں روپے کا فنڈ بند کیا جائے، مولانا لونی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام(نظریاتی)بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی محتسب مولانا سخی داد خوستی نائب امیر مولانا عبدالرؤف امیر ضلع شیرانی مولانا نعمت اللہ شیرانی امیر ضلع موسیٰ خیل عبدالغنی ژوب امیر مولانا عبدالحلیم شاہکار محمد اکرم نیاز ناظم جلال الدین ودیگر نے ضلع شیرانی کے حدود میں کوہ سلیمان کے جنگلات میں لگی ہوئی آگ پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے بے بسی اور غفلت سے موسیٰ خیل ضلع شیرانی کوہ سلیمان کے جنگل میں لگی ہوئی آگ سے ہزاروں درخت، جانور پرندے اور قیمتی انسان جل کر راکھ ہوگئے ہیں لیکن اس کے باوجود مؤثر انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو نہیں لاسکے۔ پی ڈی ایم اے محکمہ پر اربوں روپے کا خرچ ہونا ضیاع ہے کہ اب تک اس کے عملے کے پاس جنگلات میں آگ اور اس طرح کے حادثات سے بچانے کے لیے جامع منصوبہ بندی نہیں، یہاں تک کہ وسائل سے مالامال صوبے میں جنگلات کی آگ بجھانے کیلئے اقدامات اور وسائل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا اور بین الاقوامی ادارے انسانی حقوق کی خاطر اس حادثہ کو سلجھانے کی خاطر تعاون کریں اور شیرانی کے متاثرہ عوام کی مدد کریں۔اب تک علاقے کے لوگوں کا اربوں روپے کا تاوان ہوچکا ہے، مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچانے اور جنگلات کی بحالی کے لئے جامع پروگرام بنایا جائے اور پی ڈی ایم اے محکمہ کو جدید مشینری دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لگی ہوئی آگ کی تحقیقات کی جائے، صوبے میں منظم منصوبہ بندی کی تحت معاشی تباہی کے لیے مسلسل حادثات سامنے آرہے ہیں جو تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں