سرکاری اساتذہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں، ڈی سی لورالائی

لورالائی (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر لورلائی کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو اپنے بچوں کو نجی اداروں سے نکال کر سرکاری سکولوں میں داخل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ حکمنامے کے مطابق فیصلے پر عملدرآمد سے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں