خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر کرم کے علاقے شورکی میں دھماکے سے ایک شخص زخمی

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر کرم کے علاقے شورکی میں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔علاقہ پولیس کے مطابق دھماکا پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے شورکی میں ایک مسجد و امام بارگاہ میں ہوا۔پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا شخص امام بارگاہ کی نگرانی پر مامور تھا اور اسے علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم دھماکے کے نتیجے میں عمارت منہدم ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں