گوادر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے چین کی گرانٹ کا اجراء خوش آئند ہے،زبیدہ جلال

گوادر:وفاقی وزیر دفاعی پیداوار بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنما زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ گوادر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے چین کی جانب سے دو بلین گرانٹ کا احراء خوش آئند ہے اس کے نتیجے میں گوادر کے ماہیگیروں اور عوام کو درپیش پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائیگا۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے کہا کہ چین خطے میں ہمارا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے اور اس نے ہرمشکل وقت میں پاکستان اور پاکستانی عوام کا ساتھ دیا ہے اور آج ایک بار پھر گوادر کے عوام کے بنیادی اور دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے فراخدلانہ امداد دیکر چین نے ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام کا حقیقی دوست ملک ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری خاص طور پر سی پیک پر عملدرآ مد کے نتیجے میں بلوچستان بلخصوص ساحلی علاقوں میں ترقی اورخوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا جو صوبے کے علاوہ پاکستان کے خوشحال مستقبل کا ضامن ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں