منفی ہتھکنڈے قومی حقوق کی جدوجہد سے نہیں روک سکتے، شکیلہ نوید دہوار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے پارٹی کے مرکزی لیبر سیکر ٹری مو سیٰ بلو چ کے بھائی سعید احمد بلو چ اور پارٹی کے بلدیا تی امیدوار ندیم با دینی کے قا تلوں کی عدم گر فتار ی کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ قا تلوں کو گرفتار کر کے محرکات سامنے لائے جائیں۔ ایسے ہتھکنڈو ں سے مرغوب نہیں ہوں گے بلکہ قومی حقوق کی جدوجہد میں مزید تیزی لائی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار بلو چستان نیشنل پارٹی کی وومن سیکر ٹری و رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار، پارٹی کے مرکزی لیبر سیکر ٹری موسیٰ بلو چ، سابق سنیٹر ڈاکٹر جہا نزیب جما لدینی، بی این پی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری، جمیلہ بلوچ، بی ایس او کے ناصر بلو چ، بی این پی جعفر آباد کے ضلعی صدر احسان علی کھوسہ، ملک محی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ودیگر نے پارٹی کے مر کزی کا ل پر بی این ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام سعید بلو چ اور ندیم بادینی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہو نے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنماؤں نے سعید بلوچ اور ندیم بادینی سمیت تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ انکی جدوجہد ہما رے لئے مشعل راہ ہے اور شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے قومی احداف حاصل کریں گے۔ رہنماؤں نے سعید احمد بلو چ اور ندیم با دینی کے قاتلوں کی عدم گر فتاری کر اچی میں نہتے بلو چ خواتین پر دشدت اور بلو چستان کے مختلف علاقوں سے خواتین کی جبر ی گمشد گیوں کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ پارٹی کار کنو ں کے حالیہ ٹار گٹ کنگ کے واقعات ماضی میں ہو نے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی ٹا رگٹ کلنگ کا تسلسل ہے، انہوں نے کہاکہ قومی حقوق کی پاداش میں پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل حبیب جالب بلوچ سمیت ہما رے 95سے زائد پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کو ٹا رگٹ کلنگ کا نشا نہ بنا کر شہید کیا گیا مگر آج تک کسی ایک کے بھی قاتل گر فتار نہیں ہو سکے ہیں، انہوں نے کہاکہ بلو چستان نیشنل پارٹی بلو چستان کی نمائند قومی جماعت ہو نے کے ناطے ہمیشہ صوبے کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے ایسے واقعات سے ہم نہ پہلے کبھی پیچھے ہٹیں ہیں اور نہ ہی آئندہ ہٹیں گے بلکہ تر قی پسند اور سیا سی کارکنوں ہو نے کے ناطے حق حقوق کی اس جدو جہد میں مزید تیز لا تے ہوئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، انہوں نے کہاکہ جن اقوام نے قومی تحریکوں جدو جہد میں اپنے حقوق، قومی وسائل پر اختیار کے لئے قربانیاں دی ہیں و ہ قومیں اپنے منزل پر پہنچی ہیں، بی این پی بھی ایک تحریک اور جدو جہد کا نام ہے اس جدو جہد میں شامل قومی تحریکوں کے سر خیلوں کے قافلے کا حصہ ہیں اپنے فکر سوچ، نظریے کی بنیاد پر جدوجہد کر رہے ہیں، انہوں نے بلوچ خواتین کی گرفتاریوں کی مذمت کر تے ہوئے کہاکہ پہلے تو بلوچ نوجوانوں کو لا پتہ کیا جارہا تھا اب خواتین کو بھی جبر ی طورپر لاپتہ کیا جا رہاہے جو نا صر ف قابل مذمت بلکہ قابل نفرت عمل ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ سیا سی کارکنوں اوررہنماؤں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشا نہ بنا کر ہمیں قو می حقوق کی جمہوری جدو جہد سے دستبر دار کر سکتا ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے ایسے حربوں سے ہم اپنے قومی حقوق کی جمہوری جدوجہد اور چھ نکات سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں