بی اے پی کا پی ڈی ایم سے معاہدہ نہیں ہوا،جام کمال کا مقصد اقتدار کا حصول ہے، سردار اختر مینگل

کوئٹہ(انتخاب نیوز)پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بلوچستان میں تبدیلی کے حوالے سے جام کمال سے کوئی معاہدہ نہں ہوا، پی ڈی ایم کی اسٹیڈنگ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے مرکزی قیادت کے اجلاسوں میں ایسی کوئی شرط نہیں رکھی گئی،جام کمال وزارت اعلیٰ کھونے کے غم میں عمران خان سے بھی آگے نکل گئے ہیں،عمران خان کے پاس تو سیاسی قوت ہے جسکا وہ مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن جام کمال کے پاس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، بلوچستان کا دکھ جتنا جام کمال کو ہے ہم جانتے ہیں، جام کمال کو وزارت اعلیٰ کی چمک بلوچستان کھینچ کر لاتی ہے، ساڑھے تین سال تک بلوچستان کے ساتھ جو کھلواڑ ہواصوبے کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں، ہم ابھی تک جام دور حکومت میں اپنے ارکان پر بکتر بند گاڑیاں چڑھانے اور تھانوں میں بند کرنے کے واقعات کو نہیں بھولے، جام کمال کیسے بھول گئے کہ میاں نواز شریف کی حکومت جانے کے بعد انہوں نے ن لیگ کو کیوں چھوڑا، جام صاحب کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں لیا جاتا تو ہم ضرور ان سے بات کرتے،جب ہر طرف سے انہیں سرخ جھنڈی دکھائی دی تو پھر انہیں ہم یاد آئے،

اپنا تبصرہ بھیجیں