اوتھل، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ادویات کی قلت، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

اوتھل (انتخاب نیوز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل میں ادویات کی قلت، غریب مریض پریشان، دور دراز سے آنے والے غریب مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا، عوامی حلقوں کا وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وزیرصحت سے ادویات فراہم کرنیکا مطالبہ۔ لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں کئی عرصے سے ضروری ادویات کی شدید قلت ہے۔ غریب مریض پریشان، ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل جو لسبیلہ کا ایک بڑا ہسپتال ہے جس میں سب سے زیادہ مسئلہ ادویات کی قلت کا ہے، دور دراز سے روزانہ سینکڑوں مریض ہسپتال آتے ہیں لیکن انہیں سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہیں ہوتا، غریب مریض اس امید پر آتے ہیں کہ ہمیں علاج کی تشخیص کیساتھ ساتھ ادویا ت بھی مفت ملیں گی لیکن جب یہاں آتے ہیں تو ڈاکٹر معائنے کے بعد مریضوں کو دوائیں دینے کے بجائے پرچی تھما کر کہتے ہیں کہ یہ بازار سے خریدنا۔ اسی طرح ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل میں بخار اور پیٹ کے درد کی عام گولیاں تک دستیاب نہیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل غریب عوام کو سہولیات دینے کے بجائے ان کیلئے مشکلات و پریشانیوں کا باعث ہے۔ غریب مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان، وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل میں ادویات کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ادویات فراہم کی جائیں اور ادویات کا کوٹہ بڑھایا جائے تاکہ غریب مریض اور لوگوں کا سرکاری ہسپتال میں ادویات کے ساتھ ساتھ بہترین علاج ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں