بدعنوان ٹھیکیداروں کی حکومت کیخلاف آئندہ بھی آواز بلند کریں گے، ظہور بلیدی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سابق صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ موجودہ بدعنوان اور ٹھیکیداروں کی بنائی ہوئی حکومت کے خلاف ہم نے صدا بلند کی اور آئندہ بھی بلند کرینگے سرعام ملازمتیں فروخت ہورہی ہیں ٹرانسفر پوسٹنگ پر باقاعدہ بولی لگ رہی ہے ہم نے اس کے خلاف آواز بلند کی ہم اس وقت تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک موجودہ بدعنوان حکومت کا خاتمہ نہ کرلے ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان، سابق صوبائی وزیر سردار یار محمد رند ودیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے میر ظہور بلیدی نے کہا کہ ہم نے ٹھیکیداروں کی بنائی ہوئی حکومت کے خلاف آواز بلند کی ہم نے تحریک عدم اعتماد پیش کی تاہم کچھ لوگوں نے بے وفائی کی عوام ان کا احتساب کریں گے تحریک عدم اعتماد پیش کرنا جمہوریت کا حصہ ہے کامیابی اور ناکامی بھی جمہوریت کاحصہ ہے بلوچستان میں سرعام ملازمتیں فروخت ہورہی ہیں جس کی وجہ سے بے روزگار نوجوان ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں چڑرہے ہیں موجودہ حکومت ہر سیکٹر میں ناکام ہوچکی ہے اس لئے اس کے خلاف ہم نے جمہوری انداز میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جو لوگ نہیں آئے وہ عوام کو خود جوابدہ ہیں ایک سوا ل کے جواب میں کہا کہ موجودہ بدعنوان حکومت کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔


