مہنگائی پر پی ڈی ایم والے شہباز شریف کیخلاف بھی احتجاج کریں، اسد عمر

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اب سمجھ آئی جب ہم بتاتے تھے کہ مہنگائی عالمی وجوہات سے ہورہی ہے۔ عمران خان کے تمام فیصلے اپنی قوم کو جس حد تک ممکن ہو، اس عالمی مہنگائی سے بچانے کے لئے کئے۔ اب یہ پی ڈی ایم والے شہباز شریف کیخلاف بھی مہنگائی مارچ کریں گے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں