انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی

کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے لیٹر تک کا بڑا اضافہ کیا ہے جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔جمعرات کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہا ہے اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 202 روپے ایک پیسے پر بند ہواجمعہ کے روز کاروبار کے آغازپر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی دیکھی گئی جس سے ڈالر 200 روپے کا ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں