کوئٹہ، پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے ورکشاپس کا سلسلہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مردم شماری ایک اہم قومی سرگرمی ہے جس کی کامیابی کا انحصار تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں پر ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے ان کی سمجھ اور عمل میں شمولیت، اس اہم قومی سرگرمی کی منصوبہ بندی سے لے کر نتائج کو حتمی شکل دینے اور ڈیٹا کی ترسیل تک انتہائی ضروری ہے۔ تمام صوبے مردم شماری کے عمل میں اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں کیونکہ وہ ڈیٹا اکٹھا کرنے، عمل درآمد کرنے اور پوری سرگرمی کی نگرانی میں براہ راست شامل ہیں۔ لہذا، پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (PBS) نے صوبائی سطح پر چیف سیکرٹریز، متعلقہ سیکرٹریز اور عہدیداروں کے ساتھ حساسیت کی ورکشاپس کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس سرگرمی سے مردم شماری کے عمل میں مزید وضاحت اور صوبوں کی ملکیت میں اضافہ ہوگا۔اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینے کے لیے، پہلے مرحلے پر صوبوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیے گئے اور دوسرے مرحلے میں تعلیمی شعبے سے وابستہ، ڈیٹا استعمال کرنے والوں اور محققین کے ساتھ حساسیت کی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ اب، 7ویں آبادی اور خانہ مردم شماری 2022 (پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری)کے سلسلے میں صوبوں کے ساتھ سیریز کے تیسرے مرحلے کی حساسیت کی ورکشاپس جاری ہیں۔ اس سلسلے میں تیسری ورکشاپ کا انعقاد پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس نے سرینا ہوٹل کوئٹہ میں کیا۔ورکشاپ میں بلوچستان کی ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی حساسیت کو نمایاں کیا گیا، کیونکہ یہ اس اہم ہم آہنگی کی علامت ہے جو مردم شماری کے دوران پی بی ایس اور صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان موجود رہے گا۔ اس ورکشاپ کا مقصد شرکا کو مردم شماری کی کامیابی سے تکمیل کے لیے حاصل کردہ اہداف اور مستقبل کی حکمت عملی، منصوبوں، طریقوں اور آلات کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں