اختر مینگل قدوس کو بچانے کے گناہ میں پورے حصہ دار ہیں، جام کمال
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ منافقانہ گیم کو پوری طرح سمجھ چکے ہیں، بلوچستان میں تبدیلی کیلئے اختر مینگل سے نہیں بلکہ شہباز شریف، مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری سے مطالبہ کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ جام کمال نے کہا کہ اختر مینگل کے مطابق وہ قدوس بزنجو کے لانے کے گناہ میں شامل نہیں تھے لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کے ان کے مفادات اور انہیں بچانے میں پورے حصہ دار ہیں۔ بلوچستان کے لوگ اب اس منافقانہ گیم کو پوری طرح سمجھ چکے ہیں۔ اختر مینگل صاحب کی معلومات میں کچھ درستگی کردیتا ہوں، میں نے ان سے بلوچستان میں تبدیلی کے بارے میں مطالبہ نہیں بلکہ میاں شہباز شریف، مولانا فضل الرحمن اور آصف علی زرداری صاحب کے ساتھ کیا تھا۔


