کورونا کی تشخیص کے لیے رینڈم ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں، ضیاء لانگو

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ عوامی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے بے شمار منصوبے شروع کر رکھی ہے جس میں۔صحت تعلیم صفائی ستھرائی سمیت دیگر شعبوں میں عوام کو سہولیا ت کی فراہمی کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی اہداف کے حصول میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے کرونا وائرس کے پیش نظر صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں جس میں ہیومن ریسورس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ڈاکٹرز اسپیشلسٹ کنسلٹنٹس اور تکنیکی عملہ کی آسامیاں جاری کردی گئی ہیں جس سے لوگوں کے ان کی دہلیز پر صحت عامہ کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی صوبے کے بڑے ہسپتالوں کو جدید طبی آلات سازوسامان اور مشینری کے لئے بھی خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ہیں رینڈم سیمپلنگ کے ذریعے شہرکے مختلف علاقوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جس سے اس امر کی نشاندہی ہوسکے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں سب سے بنیادی وجہ سماجی فاصلہ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے روزمرہ امور کی انجام دہی میں غفلت برتنا ہے لہذا اس ضمن میں عوام سے التماس ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل پیرا کرتے ہوئے سماجی فاصلہ اورلاک ڈاؤن کی مکمل پیروی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں