اوستہ محمد، بلدیاتی امیدواروں کی جانب سے حکومتی مشینری پر دھاندلی کے الزامات

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں وارڈ نمبر 21 اور وارڈ نمبر 18 کے امیدواروں کی الگ الگ پریس کا نفرنس، الیکشن کا بائیکاٹ حکومتی مشینری کو اگر اپنے ہی امیدوار جتوانے تھے تو الیکشن نہیں کرواتے، آ ر او عملہ سمیت پولیس انتظا میہ پر جانبداری کے الزام۔ وارڈ نمبر 21 کے امیدوار ایڈووکیٹ احسان اللہ مگسی، ذوالفقار علی ابڑو، و دیگر امیدواروں اور وارڈ نمبر 18 سے امیدواروں جن میں ریاض احمد تنیہ، امجد علی شاہ، سید شریف شاہ شہاب لاکٹی عبدالصمد نے الگ الگ پریس کا نفر نس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اگر اپنے ہی امیدوار کامیاب کرانے تھے تو یہ الیکشن کا ڈرا مہ کیوں رچایا گیا۔ خواتین پولنگ اسٹیشوں پر آر او سمیت عملہ اور پولیس انتظا میہ حکومتی اہلکاروں کے مدد گار بنے ہوئے تھے ہمارے امیدواروں کو بیلٹ پیپر دینے کی بجائے کود مہر لگا کر ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے ہم نے پکڑا اور ہمارے ووٹروں نے بھی شکایت دی لیکن ہم نے بار بار پرائز ڈنگ آ فیسر کو شکایت کی لیکن انہوں نے کچھ بھی نا سنتے ہوئے جانبداری کا مظاہرہ کیا اس کے بعد حکومتی جماعت کے لوگوں نے ہمارے بندوں کو زدکوب کیا جھگڑا ہوا لیکن پھر بھی انتظا میہ نے جانبداری کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ ہم سب نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہم اس سلسلے مید عدالت میں بھی جائیں گے اور الیکشن ٹر یبونل میں بھی جائیں گے وارڈ نمبر 21اور وارڈ 18 کی دوبارہ ری پولنگ کرا ئی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں