شیخ رشید اور عمران خان دوسروں کے بچوں کو بے آسرا چھوڑ کر بھاگ گئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید خونی فساد میں دم دبا کر بھاگ گئے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، آپ آئیں تو سہی۔ انہوں نے کہاکہ اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے کا بیان دینے والا“خونی فساد“میں دم دبا کر بھاگ گیا۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان سے بھاگ گئے،پنڈی کے شیطان کا ”خونی” مارچ“بادی“ میں تبدیل ہوچکا ہے،باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے،باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں