ملک کی گھمیر صورتحال سے نکلنے کا واحد ذریعہ بلوچ قوم کا متحد ہونا ہے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے صوبائی سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے صوبے میں ہونے والے بدلیاتی انتخابات میں 100 سے زائد نشستیں جیت کر عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان اور بلوچ عوام کی حقوق کیلئے جس طرح جدوجہد کی ہے اس کی بنیاد پر عوام نے نیشنل پارٹی کو ایک بار پھر کامیابی سے ہمکنار کیا اگر عام انتخابات میں اسی طرح شفافیت ہو جائے تو نیشنل پارٹی صوبے میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کریگی تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں‘‘انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس گھمبیر صورتحال سے نکلنے کا واحد زریعے بلوچ قوم کی متحد ہونے کا ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے مسائل کی حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنا کرایک بار پھر دنیا کو ثابت کردیا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت ہے محرمیوں ناانصافیوں اور ظلم جبر کے خلاف بلوچستان کے عوام کو منظم اور متحد ہوکرمیدان سیاست قدم رکھنا ہے نیشنل پارٹی ایک قومی جمہوری سیاسی جماعت ہے جس نے ہر دور میں بلوچستان کے قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے بلوچستان کے عوام کی خدمت کی ہے بلوچستان کے بنیادی سیاسی مسائل کے حل کیلئے بلوچستان کے عوام کو منظم ہوکر نیشنل کے قیادت کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے نیشنل پارٹی کو جب بھی اقتدار کا موقع ملا ہے نیشنل پارٹی کی قیادت اپنی بھر پور صلاحیتوں سے بلوچستان کے قومی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے نیشنل پارٹی کی دو ٹوک قومی موقف ہمیشہ یہاں کے بالادست قوتوں کو ناگوارہ گزرا ہے جنہوں نے نیشنل پارٹی کی عوامی سیاسی قوت کو ہر ممکن تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے مگر نیشنل پارٹی ہمیشہ سرخ روح رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس گھمبیر صورتحال سے نکلنے کا واحد زریعے بلوچ قوم کی متحد ہونے کا ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے مسائل کی حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن اختیارات کی نچلی سطع پر منتقلی کا واحد زرئعے ہیں جس پر عوام کو درپیش یمسائل کا حل ان کے گھروں دہلیز پر حل کرنے کی موقع دستیاب ہوگا نیشنل پارٹی کی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی عوام کی ترجمانی ہے نومنتخب کونسلرز اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لا کر عوامی مسائل کو حل کریں گے۔


