حب،گٹکے کی بھاری کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

حب(نمائندہ انتخاب)غیر ملکی مضر صحت گٹکے کی بھاری کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،ڈی ایس پی حب سرکل پولیس یونس رضا نے حب صدر تھانہ کی حدود میں پولیس کی ناک کے نیچے غیر ملکی اشیاء کے گودام پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے غیر ملکی (انڈین)مضر صحت گٹکے (سفینہ) کی بھاری کھیپ ضبط کر کے غیر ملکی گٹکا کی اسمگلنگ میں استعمال کی جانے والی 4کاریں اورموقع پر موجود 4افراد کو تحویل میں لے لیا ڈی ایس پی کی کاروائی پر صدر تھانہ کی دوڑیں لگ گئیں مال اور ملزمان کو چھڑانے کیلئے سفارشی پیادوں کے تھانے میں ڈھیرے تگڑی سفارش اور مبینہ توڑ جوڑ کی چمک کام کر گئی چھاپہ مار کاروائی کے فوری بعد اور شام کو پولیس افسران کی میڈیا کو بریفنگ میںبتائے گئے حالات و واقعات میں تضاد اس سلسلے میں بتایاجاتا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک خفیہ اطلاع ملنے پر DSPحب سرکل پولیس یونس رضا نے حب صدر تھانہ کی حدود میں اشوک پمپ کے عقب میں واقع غیر ملکی اشیاء کے ایک گودام پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے غیر ملکی (انڈین) گٹکا سفینہ کی ایک بڑی کھیپ قبضہ میں لیکر وہاں کھڑی مذکورہ غیر ملکی مضر صحت گٹکا کو کراچی اسمگل کرنے کیلئے استعمال کی جانیوالی 4عدد کاریں اور 4افراد کو حراست میں لے لیا اور صدر تھانہ منتقل کردیا مذکورہ کاروائی کے بعد صدر تھانہ میں موجود حراست میں لیئے گئے افراد کے نام صدر تھانہ کے SHOنے دائود ،تصور علی ،امداد اور نصیر احمد بتائے جبکہ ضبط کئے گئے غیر ملکی انڈین گٹکے کے بیگز تعداد135 بتائی جبکہ زیر حراست افراد میں سے 3کو لاک اپ اور ایک کو تھانے کے ایک کمرے میں بیٹھا دیکھا گیا تاہم کاروائی کے حوالے سے بدھ کی شام کو صدر تھانہ میں DSPنے ایس ایچ او صدر تھانہ شاہ نواز مینگل کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کو جو پریس بریفنگ دی اس میں مذکورہ کاروائی کے فوری بعد کے حالات وحقائق کے برعکس معاملات سامنے آئے انھوں نے بتایا کہ کاروائی میں انڈین مضر صحت گٹکے کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم نوید ابڑو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کو ذاتی مچلکوں پر رہا کیا جارہا ہے جبکہ تحویل میں لی گئی کار گاڑیوں کو CPLCسے کلیئرنیس لیکر مالکان کے حوالے کیا جارہا ہے علاوہ ازیں انھوں نے ضبط کئے گئے انڈین مضر صحت گٹکے کے بیگز کی تعداد بھی صبح بتائی گئی تعداد 135سے کم 120بتائی او ر اسکی مالیت اٹھارہ سے 20لاکھ روپے بتائی گئی تاہم انھوں نے غیر ملکی اسمگل شدہ اشیاء ذخیرہ کئے جانے والے گودام کی ملکیت کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ اس بابت انویسٹی گیشن کی جارہی ہے مذکورہ کاروائی اور اسکے بعد ہونے والے ڈراپ سین کے سلسلے میں ذرائع بتاتے ہیں کہ اصل ملزمان کو مبینہ طور پر چھوڑے جانے اور ضبط کئے گئے مال کی مقدار میں ہیر پھیر اور پوری کاروائی پر پولیس کو ہاتھ ہلکا رکھنے کے حوالے سے تگڑی سفارش اور مبینہ توڑ جوڑ کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں