امریکی ہسپتال میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست اوکلا ہوما کے ہسپتال میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فائرنگ ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا کے ہسپتال میں ہوئی جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ،فائرنگ کرنے والے شخص نے خودکشی کر لی، امریکی پولیس نے کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی گئی۔مسلح شخص کے پاس ایک ہینڈ گن اور ایک رائفل تھی اور اس نے ہسپتا ل میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ یاد رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ ہفتے ریاست ٹیکساس کے شہر یووالڈی میں ایک شخص نے پرائمری سکول میں فائرنگ کر کے 19 بچوں اور دو اساتذہ کو ہلاک کر دیا تھاجبکہ گزشتہ روز امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی میں تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں