بھارتی عدالت کا پاکستانی شہری کی مدت قید میں توسیع سے انکار، رہائی کا حکم

الہ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الہ آباد ہائی کورٹ نے کراچی کے رہائشی تحسین عظیم کی قید کی مدت میں توسیع کرنے کی بھارت سرکار کی اپیل مسترد کردی۔ تحسین کو جاسوسی کے الزام میں سن 2006 میں گرفتار کیا گیا تھا۔عدالت نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا بھی حکم دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھن بنچ نے برسوں سے بھارتی جیل میں قید پاکستانی شہری تحسین عظیم عرف لاریب خان کو بڑی راحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نچلی عدالت کی طرف سے دی گئی سزا پہلے ہی مکمل کرلی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے اپنے فیصلے میں کہاکہ چونکہ ملزم نے اپنی سزا مکمل کرلی ہے اور چونکہ وہ ایک غیر ملکی شہری ہے لیکن اس کے پاس کوئی پاسپورٹ یا ویزا نہیں ہے اس لیے اسے اپنے ملک واپس بھیج دیا جائے ۔ وفاقی وزارت داخلہ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ قانون کے مطابق اسے اس کے ملک بھیج دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں