پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ہوتے ہی کوئٹہ میں پیٹرول پمپ بند ہوگئے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کرتے ہی کوئٹہ پیٹرول پمپ بند ہوگئے۔ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان سنتے ہیں عوام پیٹرول پمپ کی طرف دوڑ پڑے لیکن جب پیٹرول پمپ پر پہنچے تو شہر کے متعدد پیٹرول پمپ بند تھے، جس پر عوامی حلقوں نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوتا ہے جبکہ پیٹرول پمپ مالکان اعلان سنتے ہی پیٹرول پمپ بند کردیتے ہیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Load/Hide Comments


