عمران خان کا متنازعہ بیان ہوس قتدارمیں ماں کو بے پردہ کرنے کے مترادف ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف عمران خان کا متنازعہ بیان ہوس قتدارمیں ماں کو بے پردہ کرنے کے مترادف ہے، یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ پاکستان کو الحمدوللہ نہ امریکہ سے خطرہ ہینہ بھارت کی ہمت مگر پاکستان کیلئے عمران خان کے پست خیالات و خواہشات باتیں قابل مذمت و شرمناک ہیں وہ انکی ذہنی دیوالیہ پن کا مظہر ہے جو اقتدار کے بعد اپنے مستقبل کو تار یک دیکھ کر ملک کے بارے میں ڈراونے خواب دیکھ رہا ہے یہ ان کی ذہنیت کیفیت ملک کیلئے گھاوکے برابرغداری کا آئینہ دار ہے، انہوں نے کہاکہ الحمد وللہ پاکستان اللہ کی پناہ،22کروڑ عوام،طاقتور فوج کے ہاتھوں محفوظ ہے ملک کے اندر معاشی و سیاسی انار کی کے ذمہ دار و ٹولہ ہے جو اس کے ہم نواء اور پشت پر تھپکی دے کر ملک کے خلاف زہر اْگلنے کے لئے اس کو اْکسا رہے ہیں وقت آنے پر یہ میر جعفر و میر صادق بے نقاب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں