بلوچستان، بلدیاتی انتخابات کے نتائج کیخلاف دائر اپیلیں سننے کیلئے 31 الیکشن ٹربیونل قائم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے خلاف دائر کی جانے والی اپیلیں سننے کے لئے 31الیکشن ٹربیونل قائم کردئیے گئے،تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایت پر بلوچستان کے 32اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے خلاف دائر کی جانے والی اپیلیں سننے کے لئے 31ٹربیونل قائم کردئیے گئے صوبے کے 25اضلاع سبی، ڈیرہ اللہ یار، ڈیرہ مراد جمالی، لورالائی، بارکھان، قلات، مستونگ،خضدار، تربت، گوادر، پسنی، چمن، نوشکی،چاغی، ژوب، اوستہ محمد، خاران، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، پنجگور، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی،آوران، کچھی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جبکہ 6اضلاع زیارت، بھاگ، جھل مگسی، دکی، واشک، مسلم باغ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انتخابی عذردایاں سننے کے بعد ان پر فیصلہ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں